برطانیہ نے مینز فٹبال کوارٹر فائنل میںرسائی حاصل کرلییوروگوئے ناکام

برطانیہ نے مینز فٹبال کوارٹر فائنل میںرسائی حاصل کرلی،یوروگوئے ناکام


AFP August 03, 2012
برطانیہ نے مینز فٹبال کوارٹر فائنل میںرسائی حاصل کرلی،یوروگوئے ناکام(اسپورٹس) ، اے ایف پی

برطانیہ نے مینز فٹبال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی،میزبان ٹیم نے بدھ کی شب یوروگوئے پر1-0 سے ہاتھ صاف کیا، ڈینیئل اسٹرڈج نے فیصلہ کن گول بنایا۔

گروپ اے میں ہی سینیگال اور متحدہ عرب امارات کا مقابلہ1-1 سے برابر رہا، گروپ بی میں میکسیکو نے سوئٹزرلینڈ کو 1-0سے ہرایا جبکہ جنوبی کوریا اور گبون کا مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا ہوا،

گروپ ڈی میں جاپان اور ہونڈرس جبکہ اسپین اور مراکش کے میچز بھی بغیر کسی اسکور کے برابر رہے۔ ہفتے کو کوارٹر فائنلز میں جاپان و مصر، میکسیکو و سینیگال، برازیل و ہونڈرس جبکہ برطانیہ اور جنوبی کوریا مدمقابل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں