اسٹینفورڈ ٹینس ماریا شراپووا کی دوسرے راؤنڈ میں رسائی

نجری سے نجات کے بعد ماریا شراپووا کا یہ پہلا مسابقتی میچ تھا


Sports Desk August 01, 2017
نجری سے نجات کے بعد ماریا شراپووا کا یہ پہلا مسابقتی میچ تھا ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

اسٹینفورڈ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی اسٹار ماریا شراپووا نے بھرپورمقابلے کے بعد امریکی حریف جینیفر بریڈی کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں رسائی پالی۔

اسٹینفورڈ ٹینس میں ماریا شراپووا نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ہے، انجری سے نجات کے بعد ماریا شراپووا کا یہ پہلا مسابقتی میچ تھا، دیگر میچز میں 5 سیڈ اینا کونجا کے مقابل آنے والی کیوی حریف مارینا ایراکووک 3-6، 0-1 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہوگئیں، 7 سیڈ لیزا ٹی سورنیکو نے لارا آروبیرینا نے 3-6، 3-6 سے ہرادیا۔

کائلا ڈے نے جاپانی حریف میساکی ڈوئی کو 4-6، 2-6 سے قابو کرلیا، نٹالیا نے ڈینیلا کیخلاف 4-6، 3-6 سے فتح پائی، نکولس گبز نے کلیری لیو کو6-4، 2-6 اور6-7 (7/5) سے مات دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔