پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

2028 گیمز کی میزبانی بھی لاس اینجلس کو ملنا یقینی ہوچکا ہے


Sports Desk August 01, 2017
2028 گیمز کی میزبانی بھی لاس اینجلس کو ملنا یقینی ہوچکا ہے ۔ فوٹو : فائل

NEW DELHI: فرانس کے دارالحکومت پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیاگیا، تاہم اس کا باضابطہ اعلان 13 ستمبر کو لیما میں آئی اوسی کانگریس میں ممبران سے منظوری کے بعد ممکن ہوسکے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اولمپک گیمز 2028 کی میزبانی لاس اینجلس کرے گا

پیرس کو 2024 اولمپک گیمز کی میزبانی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اسی طرح 2028 گیمز کی میزبانی بھی لاس اینجلس کو ملنا یقینی ہوچکا ہے، پیرس اس سے قبل 1992، 2008ا ور2012 میں گیمز میزبانی کے امیدواروں میں شامل رہا لیکن تینوں بار اسے ناکامی ملی تھی لیکن اب اس نے اولمپکس گیمز کی میزبانی یقینی بنالی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اولمپکس میں کرکٹ کی راہ میں بھارت رکاوٹ بن گیا

فرانس کی موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے بھی گیمز کی میزبانی کے لیے درکار فنڈز فراہم کرنے کی ضمانت دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |