بارسلونا کا نیمار کو 26 ملین یورو بونس کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ

نیمار کو طے شدہ معاملات کے تحت بدھ کو بارسلونا ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں شامل ہونا ہے


Sports Desk August 01, 2017
نیمار کو طے شدہ معاملات کے تحت بدھ کو بارسلونا ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں شامل ہونا ہے ۔ فوٹو: فائل

بارسلونا کلب نے نیمار کو 26 ملین یورو بونس کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکام کے اس اقدام کا مقصد برازیلین اسٹار کو ورلڈ ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض پی ایس جی جانے سے روکنا ہے، نیمار کو طے شدہ معاملات کے تحت بدھ کو بارسلونا ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں شامل ہونا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نیمار پر عائد ٹیکس چوری کے الزامات رد

ذرائع نے کہاکہ 26 ملین یورو کی شق بدستور موجود رہے گی لیکن حکام نے اسے پلیئر کے کلب میں موجود رہنے کے فیصلے تک مؤخر کردیا ہے، تجدیدی بونس کی اس رقم پر نیمار نے ایک برس قبل اتفاق کیا تھا جب انہوں نے بارسلونا سے اپنے معاہدے کو 2021 تک توسیع دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |