سلطان اذلان ہاکی پلیئرز نے کیمپ میں رپورٹ کردی

چیمپئنز ٹرافی اورایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،چیف کوچ اختر رسول


Sports Reporter February 11, 2013
گرین شرٹس کا رواں برس پہلا امتحان سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلیے تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی، باقاعدہ کیمپ پیر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر ہوگا۔

چیف کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی اورایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اب ہماری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں جس کی تیاری کے لیے اذلان شاہ کے بعد یورپ کا دورہ اہم ہوگا۔ کپتان محمد عمران کے مطابق ماضی کے مقابلے ٹیم کا فٹنس لیول خاصا بہتر ہوا ہے جبکہ فارورڈ لائن کو مزید مضبوط کرنے میںاور دفاع کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے تربیتی کیمپ میں سخت محنت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کا رواں برس پہلا امتحان سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے ہو گا جس کے لیے کھلاڑیوں نے کمر کس لی ہے اور کیمپ کمانڈنٹ اختر رسول کو رپورٹ کر دی ہے، کھلاڑیوں میں عمران شاہ ،عمران بٹ، سید کاشف شاہ ، محمد عمران ، محمد رضوان سینئر ، محمد توثیق ، فرید احمد ، راشد محمود ، محمد وقاص ، شفقت رسول، عبدالحسیم خان ، علی شان ، محمد عتیق ، وسیم احمد ، ایم کاشف علی ، شکیل عباسی ، محمد عرفان ، ایم سلمان حسین، عمر بھٹہ ،رضوان جونیئر ، محمد عرفان جونیئر ،محمد دلبر ، محمد خالد بھٹی ، تصور عباس اور طلعت خالد شامل ہیں۔

6

یاد رہے کہ ملائشیا کے شہر ایپوہ میں 9 سے17 مارچ تک ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا سمیت پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ 12 مارچ کو پاکستانی اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے اور پیر سے 2 سیشن میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی اورایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے بعد کھلاڑیوںکے حوصلے بلند ہیں اور اب ہماری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں جس کی تیاری کے لیے اذلان شاہ کے بعد یورپ کا دورہ اہم ہوگا۔ اس موقع پر ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا کہ ماضی کے مقابلے ٹیم کا فٹنس لیول خاصا بہتر ہوا ہے جبکہ فارورڈ لائن کو مزید مضبوط کرنے میںاور دفاع کی خامیوں پر قابو پانے کے لیے تربیتی کیمپ میں سخت محنت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔