افغانستان میں مسجد میں دھماکے سے 30 افراد جاں بحق

دھماکا ممکنہ طور پر کار بم کے ذریعے کیا گیا،افغان وزارت داخلہ

دھماکا ممکنہ طور پر کار بم کے ذریعے کیا گیا،افغان وزارت داخلہ— فوٹو : فائل

افغانستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا افغان شہر ہرات کی جوادیہ مسجد میں ہوا جب لوگ نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر کار بم کے ذریعے کیا گیا، جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے نمازیوں پر فائرنگ کردی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ ہرات کی سرحد ایران کے ساتھ ملتی ہے اور عام طور پر یہ افغانستان کے پر امن ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
Load Next Story