ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 3افراد ہلاک 11زخمی

مچھر کالونی میں مکان کی دیوار گرنے سے30 سالہ خائستہ گل جاں بحق،کارسازمیں کوسٹر اور بس میں تصادم، 7افراد زخمی ہو گئے۔

مچھر کالونی میں مکان کی دیوار گرنے سے30 سالہ خائستہ گل ہلاک ہوگیا،کار ساز کے قریب کوسٹر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں7افراد زخمی ہو گئے. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
شہر میں ٹریفک حادثات اور مختلف واقعات کے دوران بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور11 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی ویو دودریا کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں 27 سالہ حافظ اﷲ ولد طارق ہلاک ہو گیا جبکہ30 سالہ گلزار ولد جانباز21 سالہ ، عابد ولد جانباز45 سالہ، زر بخت ولد محمد شاہ اور25 سالہ وقاص محمد نزاکت علی زخمی ہو گئے، حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے آگرہ تاج اور گرو مندر کے رہائشی بنائے جاتے ہیں ، ذرائع کے مطابق واقعہ شرط لگا کر ریس کرنے کے دوران پیش آیا۔




مچھر کالونی میں مکان کی دیوار گرنے سے30 سالہ خاستہ گل ولد گل اراب ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمولنس کے زریعے سول اسپتال پہنچائی گئی، متوفی باجوڑ کا رہائشی ہے اور اپنے مکان کی خود دیوار بنا رہا تھا کہ دوران تعمیر گر گئی جس کے نتیجے دب کر ہلاک ہو گیا ، منگھوپیر کے علاقے میں حاجی عمر گوٹھ میں واقع مکان کی چھت گرکر 5 سالہ بچہ مزمل ولد پرویز ہلاک ہو گیا ،کار ساز کے قریب کوسٹر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں7افراد زخمی ہو گئے، ایدھی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوںکو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Load Next Story