ہیڈنگلے ٹیسٹ الویرو پیٹرسن نے سنچری داغ دی جنوبی افریقہ کے5 وکٹ پر 262رنز

ہیڈنگلے ٹیسٹ: الویرو پیٹرسن نے سنچری داغ دی، جنوبی افریقہ کے5 وکٹ پر 262رنز


Sports Desk August 03, 2012
ہیڈنگلے ٹیسٹ: الویرو پیٹرسن نے سنچری داغ دی، جنوبی افریقہ کے5 وکٹ پر 262رنز, فائل فوٹو

ہیڈنگلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی اوپنر الویرو پیٹرسن نے ناقابل شکست سنچری داغ دی، کپتان گریم اسمتھ52 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، دونوں نے ٹیم کو 120 رنز کا آغاز فراہم کیا، گذشتہ میچ میںٹرپل سنچری بنانے والے ہاشم آملا اس بار9 کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہو گئے۔

جیک کیلس کی اننگز 19 رنز تک محدود رہی، ابراہیم ڈی ویلیئرز 47 اور نائٹ واچ مین ڈیل اسٹین صفر پر میدان بدر ہوئے،پہلے دن کھیل کے اختتام تک مہمان سائیڈ نے87 اوورز میں 5 وکٹ پر 262 رنز اسکور کیے، 124پر ناٹ آئوٹ پیٹرسن کو 29 رنز پر ایک چانس ملا جب اینڈرسن کی بولنگ پر سیکنڈ سلپ میں کک آسان کیچ نہ تھام سکے تھے، روڈلف 1رن پر ناٹ آئوٹ رہے۔

یاد رہے کہ گریم سوان کو ڈراپ کرنے والی میزبان ٹیم 9 برس بعد بغیر کسی اسپیشلسٹ اسپنر کے ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں