پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے،ترجمان تحریک انصاف کا الزام


ویب ڈیسک August 02, 2017
حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے،ترجمان تحریک انصاف کا الزام ۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی گئی جب کہ ہیکرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں نئے پاکستان کی ضرورت نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ڈیتھ ایڈرز کریو نامی ہیکرز کی جانب سے ہیک کرلی گئی ہے، پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں نئے پاکستان کی ضرورت نہیں، ہمیں اپنا پرانا پاکستان چاہیے جب کہ تحریک انصاف کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر ویب سائٹ ہیک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے اور ہماری ویب سائٹ ہیک کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں