لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن 24 مشتبہ افراد زیرحراست

شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 24 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 02, 2017
شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 24 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس ۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 24 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جب کہ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 24 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اوران سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن شمالی چھاؤنی، شاہدرہ، مناواں، قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ آبادیوں میں کیا گیا، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، اقبال ٹاؤن، ہربنس پورہ، گارڈن ٹاؤن، شادباغ، ساندہ، ٹاؤن شپ، باٹاپور اور شیراکوٹ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جب کہ ہوٹلوں اور ہاسٹلوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |