سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے خلاف عراق جنگ پر مقدمہ چلانے کی درخواست مسترد

لندن کی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ایک ماتحت عدالت کے حکم پر عدالتی نظر ثانی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے


INP August 02, 2017
لندن کی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ایک ماتحت عدالت کے حکم پر عدالتی نظر ثانی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

برطانیہ کی ایک اعلیٰ عدالت نے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے خلاف عراق پر 2003 میں جنگ مسلط کرنے کے الزام میں مقدمہ چلانے کیلیے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

درخواست دائر عراق کے ایک سابق جنرل عبدالوحید شنان الرباط نے ٹونی بلیئر کے علاوہ ان کے 2 سابق وزرا وزیر خارجہ جیک اسٹرا اور اٹارنی جنرل پیٹر گولڈ اسمتھ کیخلاف بھی عراق پر جارحیت کے الزام میں مقدمہ چلانے کی استدعا کی تھی لیکن لندن کی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز ایک ماتحت عدالت کے حکم پر عدالتی نظر ثانی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی بنیاد پر کوئی مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا کیونکہ برطانیہ اور ویلز کے قانون میں یہ کوئی جرم ہے اور نہ اس طرح کے کسی جرم کی کوئی سزا مقرر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں