وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی چوہدری نثار کا وزیر بننے سے انکار

پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


Monitoring Desk August 02, 2017
پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوٹو: ظفر اسلم/ ایکسپریس

BEIRUT: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا تاہم وہ ان کی کابینہ میں حلف لینے سے انکاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ آج رات 8 بجے حلف اٹھائے گی تاہم چوہدری نثار نے حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما ان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار پارٹی میں موجود ہیں اور ناراض بھی نہیں ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں