بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 700 سے زائد افراد ہلاک

گجرات، راجستھان، آسام، مغربی بنگال سب سے زیادہ متاثر ہوئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

یہ سیلاب ان موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جن کے نقصان دہ اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم مودی۔ فوٹو؛ فائل

مغربی اور شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔


وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ یہ سیلاب ان موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے جن کے نقصان دہ اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں گجرات، راجستھان، آسام اور مغربی بنگال ہیں جہاں کئی دریاؤں کا پانی وسیع علاقوں میں پھیل چکا ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 700 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، امدادی کارکن کروڑوں سیلاب زدگان کی مدد کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Load Next Story