معین خان اکیڈمی کرکٹیو بی ایل کی فتحوائٹل فائیو میں یونائیٹڈ اسپورٹس کامیاب

معین خان اکیڈمی کرکٹ:یو بی ایل کی فتح،وائٹل فائیو میں یونائیٹڈ اسپورٹس کامیاب

معین خان اکیڈمی کرکٹ:یو بی ایل کی فتح،وائٹل فائیو میں یونائیٹڈ اسپورٹس کامیاب فائل فوٹو

TEHRAN:
معین خان اکیڈمی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں یو بی ایل نے ایڈوانس کو13 رنز سے ہرا دیا، فاتح سائیڈ نے 149 رنز اسکور کیے،محمد سمیع نے56رنز بنائے،ناکام سائیڈ8 وکٹ پر 136 رنز تک محدود رہی، فواد آفریدی نے50 رنز بنائے۔ وائٹل فائیو ٹورنامنٹ میں یونائیٹڈ اسپورٹس نے عمرکلب کو 5 وکٹ سے قابو کیا،


عدنان رضا نے 50 رنز بنائے، ہمایوں فرحت نے 95 رنز اسکور کیے۔ ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں کشمور سی سی نے ریاض کلب سعودی عرب کو 33 رنز سے شکست دی، عمیر احمد نے ناقابل شکست 57 رنز بنائے۔ کراچی جیمخانہ ٹورنامنٹ میں ایڈوانس نے اے او سی سی کو 15 رنز سے مات دی، مختار احمد 62 اور محمد بوٹا 51رنز بناکر نمایاں رہے ، محمد وقاص نے84رنز کی اننگز کھیلی۔
Load Next Story