دہشت گردی کے خاتمے اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے آرمی چیف

وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک August 02, 2017
پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی، آرمی چیف۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی جب کہ دہشت گردی کے خاتمے اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایبٹ آباد میں 2روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس جاری ہے، کانفرنس کے پہلے روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سمیت سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت کئی ریٹائرجرنیلوں نے شرکت کی، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرنل انچیف کے رینک بھی لگائے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جمہوریت آگے بڑھ رہی ہے جو اچھی بات ہے، سربراہ پاک فوج

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے جب کہ بلوچ رجمنٹ کی قربانیاں قابل قدر ہیں، پاک فوج وطن کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو کبھی نہیں بھولے گی جب کہ دہشت گردی کے خاتمے اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |