دعا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی مدت پوری کریں ڈاکٹرعاصم

میری دعا ہے شاہد خاقان عباسی اپنی ٹرم پوری کریں،ڈاکٹر عاصم


ویب ڈیسک August 02, 2017
نیب کی تفتیش پر مجھے شک ہے ،نیب سیاسی ادارہ ہے،ڈاکٹر عاصم؛فوٹوفائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بھلے آدمی ہیں ، انہیں خوش آمدید کہتا ہوں، دعا ہے وہ اپنی مدت پوری کریں۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان مشکلات میں گھرا ہوا ہے لیکن ان مشکلات کو دور کرنے کے لئے کوئی باہر سے نہیں آئے گا بلکہ ہمیں ہی پاکستان کی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رہائی کے بعد نیب کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا، ڈاکٹرعاصم

انہوں نے نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف کے نہیں بلکہ ملک کے وزیر اعظم بن کردکھائیں، شاہد خاقان عباسی بھلے آدمی ہیں ،میری دعاہے وہ اپنی ٹرم پوری کریں۔

ڈاکٹر عاصم نے قومی احتساب کے ادارے نیب پر اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیب سیاسی ادارہ ہے جو لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے بنایا گیا ہے،نیب کے تفتیش کرنے کے انداز پر مجھے شک ہے، اسے سیاسی بلیک میلنگ کیلئے بنایا گیا ہے، نیب کے نام پر کچھ لوگ دوسروں کو پریشان کرتے ہیں ، ملک چھوڑ کر بھاگنے کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے بھڑکتے ہوئے کہا میں ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں ،میرا سب کچھ پاکستان میں ہے تو ملک چھوڑ کر کیوں بھاگوں گا ۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب سامری جادوگر ہے کسی کے خلاف کچھ بھی ثابت کرسکتا ہے، ڈاکٹرعاصم حسین

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی کئی بار نیب کو کرپشن زدہ قرار دے چکے ہیں ،انہوں نے نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کا سلوگن 'سے نوٹوکرپشن' سے تبدیل ہوکر 'سیٹ آ تھیف ٹو کیچ آ تھیف' ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں