قندھار میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملہ

ضلع دامن میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو کے قافلے سے ٹکرادی، ترجمان قندھار پولیس


ویب ڈیسک August 02, 2017
ضلع دامن میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو قافلے سے ٹکرادی۔ فوٹو: فائل

QUETTA: افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملے میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

پاکستان سے متصل افغان صوبہ قندھار کے پولیس ترجمان ضیاء درانی کے مطابق ضلع دامن میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو کے قافلے سے ٹکرادی۔

یہ بھی پڑھیے: داعش نے تورا بورا پر قبضہ کر لیا

نیٹو نے اپنے بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جس قافلے پر حملہ ہوا وہ کس ملک کا تھا اور کتنے فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: قندھار میں افغان فوجی اڈے پر طالبان کا حملہ، 26 اہلکار ہلاک

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جنگجو نے ضلع دامن کے علاقے شور اندام میں افغان انٹیلی جنس کے اڈے کے قریب یہ حملہ کیا جس میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق نیٹو کی دو فوجی گاڑیاں حملے میں تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی فوج نے افغانستان میں داعش خراسان کا سربراہ ہلاک کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی قندھار کے ضلع خاک ریز میں افغان چھاؤنی پر طالبان کے حملے میں 26 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں