آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 02, 2017
ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزاخیلوال نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان سفیر عمر زاخیلوال نے راولپنڈی میں جنرلز ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر اور آرمی چیف نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر منیجمنٹ پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ان کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں