مسلم لیگ ن سیاسی اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے عمران خان

(ن) لیگ اربوں ڈالر ضبط ہونے کے ڈر سے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے، چیرمین تحریک انصاف

(ن) لیگ اربوں ڈالر ضبط ہونے کے ڈر سے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے،چیرمین تحریک انصاف . فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں عائشہ گلالئی کے عمران خان پر الزامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے تحریک انصاف کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین نے مسلم لیگ(ن) کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جب کہ الزامات کی سیاست کرنا(ن) لیگ کا وطیرہ ہے اور مسلم لیگ (ن) ضمیروں کی سوداگر ہے۔


عمران خان نے کہا کہ ماضی میں (ن)لیگ بے نظیر بھٹو اور مجھ پر ایسے الزامات لگاچکی ہے اور ایسے کردار کشی کے حملے آئندہ بھی ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اربوں ڈالر ضبط ہونے کے ڈر سے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے کیوں کہ (ن) لیگ سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے اور مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

دوسری جانب چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا ٹویٹ کیا کہ شریفوں اور میر شکیل الرحمان کی مافیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے خلاف جو کچھ کر سکتے ہیں کر لیں اور جتنا گر سکتے ہیں گر جائیں، میں اور میری جفا کش جماعت اتنی ہی زیادہ مضبوط ہو گی انشاء اللہ۔

Load Next Story