قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی نہیں ہوں گی عائشہ گلالئی
نشست عوام کی امانت ہے اور اسے مسائل کے حل کے لیے استعمال کروں گی، سابق پی ٹی آئی رکن
ROME:
عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اپنی قومی اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑیں گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ گلالئی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست قوم کی امانت ہے، پی ٹی آئی سے ان کے اختلافات پارٹی قیادت کی وجہ سےہوئے لہٰذا وہ قومی اسمبلی کی نشست نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی قومی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف یا (ن) لیگ نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے استعمال کریں گی۔
عائشہ گلالئی نے ایک بار پھر کہا کہ عمران خان نے جب 2013 میں میسج بھیجا تو انہیں شدید دھچکا لگا اور اس حوالے سے انہوں نے صرف اپنے والد کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے کچھ عرصے تک میسجز آتے رہے جس کے بعد انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔