وسیم اکرم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈرافٹ سسٹم لانے پر تنقید

پاکستان کو بنے70 سال ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک ہم ایک اچھا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم نہیں لا سکے،وسیم اکرم


Sports Desk August 02, 2017
پاکستان کو بنے 70 سال ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک ہم ایک اچھا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم نہیں لا سکے،وسیم اکرم . فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے بغیر سوچے سمجھے ڈرافٹ سسٹم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں لاگو کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے کیا پی سی بی کو صرف یہ پتہ چلا ہے کہ ایک ڈرافٹ سسٹم ہوتا ہے۔ اب معاملے پر سوچ بچار کیے بغیر اس آئیڈیا کو ڈومیسٹک کرکٹ میں کاپی/پیسٹ کرنا درست نہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا

وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان کو بنے 70 سال ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک ہم ایک اچھا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم نہیں لا سکے، قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح خوش آئند اور فتوحات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ قومی کرکٹرز ٹی 20 کرکٹ کھیل رہے ہیں جس سے ان کے کھیل میں نکھار آئے گا انہیں انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔