معاشی دباؤ کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کیے راجا پرویز
ملکی مسائل کے حل کیلیے اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے، اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے
لاہور:
وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا ہے کہ جمہوری مخلوط حکومت نے ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلیے وقت پر آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے کا مکمل تہیہ کر رکھا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہمیشہ جمہوریت کیلیے قربانیاں دیں،وہ اتوار کو یہاں پاکستانیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر سعیدہ وارثی، پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسناور حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 1970ء سے قبل ہر شخص کو ووٹ کا حق حاصل نہیں تھا۔ پہلی مرتبہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے انتخابات میں ہر شخص کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا ، انھوں نے کہا کہ وہ عام آدمی کے مسائل اور مشکلات سے بہتر طور پر آگاہ ہیں کیونکہ ان کا بھی عوام سے ہی تعلق ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کوکچھ مشکلات اور چیلنجوں کا سامنا ہے تاہم اس سلسلے میں میڈیا جو بڑھا چڑھاکرتاثر دے رہا ہے وہ ٹھیک نہیں، انھوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں ہر جگہ چیلنج ہیں جن میں مالیاتی بحران ، بے روزگاری اور دیگر مسائل شامل ہیں اور کرہ زمین اس حصے کے طور پاکستان کو بھی اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی نے تین صوبوں میں اپنے ساتھ اتحادیوں کو رکھا تاہم پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہوئی، ن لیگ نے ہمیں وفاقی سطح پر چھوڑ دیا تاہم ہم نے اسے صوبے میں نہیں چھوڑا، پی پی پی کا یہ جذبہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کرنے کیلیے تھا، انھوں نے کہ کہا صدر آصف علی زرداری جب اقتدار میں آئے تو انھوں نے پاکستا ن کھپے کا نعرہ لگایا اور پھر ملک کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کیلیے جدوجہد کی۔
انھوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام ادارے پارلیمنٹ کو مستحکم بنائیں گے، تاہم اس سے بھی بڑھ کر پاکستان کے عوام پارلیمنٹ کو مضبوط کریں گے، انھوں نے ایم کیو ایم ، اے این پی اور مسلم لیگ ق سمیت فاٹا پارلیمانی گروپ ، اسرار الحق زہری پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد دی جنھوں نے چیلنجوں کا باوجود پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا۔ انھوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ یہ اتحاد جاری رہے گا کیونکہ ہم نے ملک کے مسائل کے حل کیلیے اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں، معاشی دبائو کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے، سعیدہ وارثی نے برطانوی حکومت اور برطانوی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کا استقبال کیا۔ انھوں نے کہا کہ بریڈ فورڈ ایک چھوٹا پاکستان ہے تاہم یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے دل بہت بڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون نے دورہ پاکستان کے دوران حکومت کے ساتھ ایک اسٹرٹیجک دستاویز دستخط کیے جس سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔