کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری باپ بیٹے اور 2بھائیوں سمیت 9افراد ہلاک

اورنگی میںفائرنگ سے باپ بیٹا،گارڈن میں 2سگے بھائی نامعلوم افرادکی فائرنگ کانشانہ بنے


Staff Reporter February 11, 2013
ڈیفنس میںجنید،کھوکھراپارمیں ناصر بندھانی، عزیز آباد، سلطان آباد میں 2ہلاکتیں،20زخمی،نارتھ کراچی میں ہنگامہ، چوکی وموٹرسائیکل نذرآتش۔فوٹو: فائل

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اورپرتشددواقعات میں باپ بیٹے اور 2 بھائیوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے جن میں2پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

نارتھ کراچی میں شدیدہنگامہ آرائی سے خوف وہراس پھیل گیااس دوران ایک پولیس چوکی اور موٹر سائیکل بھی نذرآتش کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی سیکٹر ساڑھے11چشتی نگرمہتاب چوک یعقوب آباد میں موٹر سائیکل پرسوار3مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے گھر کے قریب بیٹے ہوئے باپ بیٹے 50 سالہ سیدانجم علی عباسی اوربیٹے 22 سالہ سید آصف علی کوقتل کردیااورفرارہوگئے،فائرنگکے بعدعلاقے میںگشیدگی پھیل گئی جبکہ دکانیں اورکاروبار بھی بندہوگیا،مقتول سید انجم عباسی کے6 بچے ہیں جبکہ عاصم زیدی بہن بھائیوں میں سب سے بڑا بیٹا تھا۔

مقتول گزشتہ 15 برسوں سے علاقے میں سائیکل کاکرتب کیا کرتا تھا،مقتولین کی نمازجنازہ نارتھ ناظم آبادمیں5 اسٹار چورنگی کے قریب واقع باب العلم امام بار گاہ میں اداکی گئی۔ گارڈن کے علاقے شومارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،مقتولین کی شناخت37 سالہ گلفراز خان اور22 سالہ عقیل کے نام سے ہوئیں،مقتولین سگے بھائی ہیں، مقتولین کاآبائی تعلق ضلع بٹگرام سے ہے،ضابطے کی کارروائی کے بعدلاشیں ورثہ کے حوالے کردی گئیں۔ منگھوپیر کے علاقے میرمحمد گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے کنپٹی پرگولی مارکرقتل کیاگیااور لاش جلادی گئی۔

مقتول کی شناخت 50 سے 55سالہ حاجی آصف خان کے نام سے ہوئی جوبخاری کالونی کا رہائشی ہے،مقتول کی علی گڑھ بازارمیں کپڑے کی دکان ہے اوروہ کپڑے کاتاجرتھا،مقتول حاجی آصف ہفتے کی صبح 11بجے شاہدنامی شخص کے ساتھ نیا گھردیکھنے کے لیے ساتھ گیا تھا اور واپس نہیں آیا،مقتول کے 2 بیٹے اور 4 بیٹٰٰیاں ہیں۔ڈیفنس کے علاقے فیزII میں واقع ای ٹون ریسٹورنٹ پرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے28سالہ جنیداحمد ہلاک اس کا ساتھی جو سوا جمائیوں،یسٹورانٹ کاسیکیورٹی گارڈ قابل بلوچ اورملازم27 سالہ عرفان احمدسرور زخمی ہو گئے،مقتول جنیدڈیفنس ویو کارہائشی تھا جواپنے دوست جوسوا کے ساتھ چکن تکہ لینے آیاتھاکہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے کھانے کا سامان لینے کے بعدرقم طلب کرنے پر سیکیورٹی گارڈ سے ہاتھا پائی ہونے پر فائرنگ کردی۔

11

پولیس نے جائے وقوع سے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کوگرفتار کر لیا۔کھو کھرا پارنمبر5بندھانی چوک نور افشاں کالونی کے رہائشی30 سالہ ناصر بندھانی کو نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اورفرار ہوگئے، مقتول کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق ہے نہ ہی اس کاکسی قسم کا کرمنل ریکارڈموجودہے۔عزیز آباد بلاک2 کراچی اکیڈمی اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان 28 سالہ شخص کوہاتھ پاؤں باندھ کر لائے اورموٹرسائیکل سے اتار کرفائرنگ کرکے ہلاک کردیااورلاش پھینک کرفرار ہوگئے، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ۔نارتھ کراچی سیکٹر5D4 کے قریب نامعلوم افرادجانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں4افراد25 سالہ دانش،15سالہ سمیر ظہیر، 22 سالہ عمیر ، 25 سالہ وقارزخمی ہو گئے ،جنھیں عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعدمشتعل افرادنے نارتھ کراچی باباموڑکے قریب پولیس چوکی اورایک موٹرسائیکل نذرآتش کردی، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑکے واقعے کے بعدعلاقے میں شدیدکشیدگی پھیل گئی،دکانیں اور کاروبار مکمل طور پر بند ہو گیاجبکہ حالات کوکنٹرول کرنے کے لیے پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں تعینات کردی گئی۔نارتھ کراچی سیکٹر 5A2 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر30سالہ عمیر زخمی ہو گیا۔کلفٹن 26 اسٹریٹ پر واقع آئیڈیل بیکری کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہاب الدین زخمی ہوگیا۔گارڈن کے علاقے لاکھانی ٹاورکے عقب میں واقع گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے20 سالہ رازق علی اورشرافت علی زخمی ہوگئے۔

گلشن اقبال بلاک 13/Dمدرسہ شفیق السلام کی چھت پرکھڑے ہوئے مولانا احمد مدنی کابیٹاعفان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔بلوچ کالونی تھانے کی حدودمیں پی ایس او پیٹرول پمپ کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ ز غلام قادر زخمی ہوگیا۔لاسی گوٹھ میں فائرنگ سے 12سالہ بچی سونیازخمی ہوگئی۔قائدآبادکے علاقے نیومظفر آباد کالونی گلی نمبر 5 کی رہائشی 35 سالہ وجاہت بی بی زوجہ سعید باچاگھر میں پر اسرار گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔

شارع فیصل پرفائرنگ سے اے ایس آئی قربان علی زخمی ہوگیا۔نیو کراچی صنوبرکاٹیج کے قریب دلشاداوربدر،کلفٹن زم زمہ نیوی اسکیم بنگلوزکے قریب بلوچستان کے ڈی پی اوسلیم کاگن مین پولیس کاہیڈ کانسٹیبل40 سالہ شاجہاں،ابوالحسن اصفہانی روڈپرپیپلز ورکرزیونین کے ای ایس سی کے چیئر مین سید احسن زیدی اوران کے والد سیدمحسن زیدی زخمی ہوگئے۔رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سلطان آبادمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے40سالہ تنویرہلاک ہو گیا۔مقتول منھگو پیر سلطان آباد کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا، مقتول کرسٹل کا نشہ کرتا تھااورمنشیات کی خریداری کے لیے گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |