نیمار کیلئے بارسلونا نے پی ایس جی سے بڑی رقم کا مطالبہ کردیا

نیمار اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں، منیجر ایرنیسٹو والویرڈ


Sports Desk August 03, 2017
نیمار اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں، منیجر ایرنیسٹو والویرڈ . فوٹو : فائل

LOS ANGELES: برازیلین اسٹار نیمار فی الوقت ' ایک انار سو بیمار ' کے مصداق پی ایس جی اور بارسلونا کے درمیان فٹبال بن گئے ہیں۔

اسپینش کلب نے معروف اسٹرائیکر کو چھوڑنے کیلیے پیرس سینٹ جرمین کلب سے کہا ہے کہ انہیں تقریباً 20 کروڑ پاؤنڈز ادا کرنا ہوں گے، نیمار بدھ کو جب ٹریننگ کیلیے آئے تو والد اور نمائندے بھی ہمراہ تھے، انہوں نے اسپینش کلب کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بارسلونا کو چھوڑنا چاہتے ہیں، جس کے بعد منیجر ایرنیسٹو والویرڈ نے کہا کہ نیمار اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پی ایس جی فٹبال کلب 25 سالہ نیمار کے لیے یہ رقم دینے کو تیار ہے۔

یاد رہے کہ نیمار نے 2013 میں برازیلین کلب سینٹوس کو چھوڑ کر4کروڑ 60 لاکھ پائونڈز کے عوض بارسلونا میں شمولیت اختیارکرلی تھی، اس کے بعد انہوں نے 2016 میں اسی کلب کے ساتھ نیا 5 سالہ معاہدہ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔