کرکٹ آسٹریلیا اورپلیئرزمیں عدم اعتماد کی فضا برقرار
نئی ڈیل کا اعلان موخر،طویل مذاکرات کے بعد ڈرافٹ کو شکل دی جانے لگی
کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں میں عدم اعتماد کی فضا برقرار ہے، اس وجہ سے نئی ڈیل کا اعلان موخر کردیا گیا،طویل مذاکرات کے بعد اسے اب ڈرافٹ کی شکل دی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق معاملہ 'کچھ دو، کچھ لو' کی بنیاد پر طے ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بورڈ اور کرکٹرز ایسوسی ایشن میں معاوضوں کے تنازع پر ہونے والی ڈیل کا اعلان بدھ کو متوقع تھا،مگر دونوں ہی فریقین اب کسی بھی معاملات پر ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کررہے ہیں، اس لیے طویل مذاکرات کے بعد پہلے ڈیل کو ڈرافٹ کی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا، اسے قانونی حیثیت دینے کے بعد اب جمعرات کو اعلان متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ہی فریقین نے لچک دکھائی، اے سی اے کے چیف ایگزیکٹیو الیسٹر نکولسن نے بھی معاہدے کی جزویات طے پانے پر اطمینان ظاہر کیا،کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے کہاکہ چھوٹی چیزوں کو اب حتمی شکل دی جارہی ہے۔ معاہدہ طے پانے کی صورت میں کھلاڑی آئندہ ہفتے ڈارون میں جمع ہوں گے جہاں دورہ بنگلہ دیش سے قبل ٹریننگ کیمپ لگے گا۔
نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز بھی کردیا تاہم یہ خدشات بھی پائے جاتے ہیں کہ بعد میں بورڈ کی جانب سے انھیں پلیئرز کے حقوق کیلیے عوامی سطح پرزوردار آواز اٹھانے پر نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے،کپتان اسٹیون اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ بورڈ اور پلیئرز یونین کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ اسمتھ نے کہاکہ خود وارنر کو بھی ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ یا پھر سی اے کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کی جانب سے انتقامی کارروائی کاکوئی خطرہ نہیں ہے، بلاشبہ انھوں نے ہر فورم پر کھلاڑیوں کے حقوق کیلیے آواز اٹھائی، پورے عمل کے دوران اے سی اے کو بھی سپورٹ کیا، کچھ کھلاڑی سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک اپنا موقف پہنچاتے رہے، مجھے امید ہے کہ ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔