آمروں اورسیاستدانوں نے ملک لوٹ کر کھوکھلا کر دیا طاہرالقادری

پاکستان کو مضبوط بنانے کیلیے کرپشن کا خاتمہ اوردیانتدار قیادت ضروری ہے، وفد سے گفتگو


Numainda Express February 11, 2013
پاکستان کو مضبوط بنانے کیلیے کرپشن کا خاتمہ اوردیانتدار قیادت ضروری ہے، وفد سے گفتگو۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک آمروں اور سیاستدانوں نے ملک کو لوٹ کر کھوکھلا کر دیا ہے۔

پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط اور اداروں کو خودمختار بنانے کیلیے کرپشن کا خاتمہ اور دیانتدار قیادت ضروری ہے، انتخابات سے قبل آئین پر عمل نہ کرایا گیا تو ایک مرتبہ پھر یہ مفاد پرست سیاستدان پاکستان کو بیچ ڈالیں گے، اگر نوجوانوں نے اپنی ذمے داریوں کا احساس نہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریںگی۔

15

اتوارکو انجمن طلباء اسلام کے صدر سعید ظفر کھچی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو مل کر صاف اور شفاف انتخابات کا راستہ ہموار کرنا ہے تاکہ پاکستان قائداعظم کے وژن اور اقبال کے خوابوں کی صحیح تعبیر بن سکے۔ سعید ظفر کھچی نے کہا کہ وہ کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلیے ایجنڈے کی مکمل حمایت اور تائید کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔