سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی 3 دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، سی ٹی ڈی

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، سی ٹی ڈی ۔ فوٹو: فائل

لاہور:
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گجرات میں کارروائی کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی اطلاع پر گجرات میں یونیورسٹی روڈ پل نالہ مراد پور کے قریب چھاپہ مارا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ڈیڑھ گھنٹہ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، کلاشنکوف اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں جب کہ ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
Load Next Story