سوئس حکام نے قانون کے تحت فیصلہ کیا وسیم سجاد
دنیابھرمیں تمام صدورکوآئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہوتاہے, وسیم سجاد
سابق چیئرمین سینیٹ اورممتازماہرآئین بیرسٹروسیم سجادنے سوئس حکام کیطرف سے صدرزرداری کیخلاف مقدمات نہ کھولنے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے اب ملک میں بے یقینی کی فضاختم ہوگئی۔
دنیابھرمیں تمام صدورکوآئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہوتاہے،سوئس حکام نے اپنے قانون کے تحت خط کاجائزہ لیااورانھوں نے اپنے قانون کے تحت فیصلہ کیا۔ سوئس حکام نے اب جبکہ یہ مقدمات بندکردیے ہیں،اب یہ مقدمات مستقبل میں بھی دوبارہ کھولے نہیںجاسکتے۔ اتوار کو ایکسپریس سے گفتگومیں انھوں نے فرانسیسی صدرسرکوزی کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سرکوزی جب تک صدررہے انکے خلاف کوئی کارروائی نہیںکی گئی۔
پاکستان سمیت تمام ممالک کے صدورکوآئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم کو نگراں سیٹ اپ پرقائدحزب اختلاف کیساتھ اب مذاکرات کرنے چاہئیں اورجلدکسی نتیجے پرپہنچنا چاہیے۔ انھوں نے طاہرالقادری کیطرف سے الیکشن کمیشن کی تحلیل کے حوالے سے دائرکردہ پٹیشن پرکہاکہ معاملہ عدالت میں ہے، میں کچھ نہیںکہہ سکتا۔