ووٹرزتصدیق کا کام 93 فیصد مکمل مہم میں2دن توسیع کاامکان

مختلف اضلاع میں اب تک فارم الف، فارم2اور فارم ب کی وصولی مکمل نہ ہو سکی


Numainda Express February 11, 2013
مختلف اضلاع میں اب تک فارم الف، فارم2اور فارم ب کی وصولی مکمل نہ ہو سکی ، فوٹو: ایکسپریس

سندھ الیکشن کمیشن نے کراچی میں گھر گھر ووٹرزلسٹوں کی تصدیق کا کام تقریباً 93 فیصد مکمل کرلیا۔

جبکہ پیرکومہم کی آخری تاریخ ہے جس میں تصدیق کنندگان ہدف پوراکرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم مختلف اضلاع میں فارم الف، فارم2اور فارم ب کی وصولی مکمل نہ ہونے کے باعث توقع ہے کہ انتخابی فہرستوں کی تکمیل کیلیے مزید ایک سے دودن کی توسیع کردی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کے عملے نے گھر گھرووٹرز لسٹوں کی تصدیق کاعمل ضلع وسطی میں اتوارتک 99فیصد، ضلع ملیر میں97فیصد،ضلع جنوبی میں95فیصد،ضلع غربی میں92فیصداورضلع شرقی میں84فیصدمکمل کرلیا۔پانچوں اضلاع میں فارم الف، فارم ب اور فارم ٹوکی وصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے تاہم ضلع شرقی اور دیگراضلاع کے مختلف علاقوں میں ووٹرز کے عدم تعاون کے باعث ہدف مکمل کرنے میں تصدیق کنندکان کومشکلات کاسامناہے۔



واضح رہے کہ انتخابی فہرستوں کی تکمیل شیڈول کے مطابق یکم فروری تک مکمل کی جانی تھیں تاہم کراچی میں امن وامان کی صورتحال کی خرابی کے باعث مہم بروقت مکمل نہ ہوسکی اورمہم کی تکمیل کیلیے الیکشن کمیشن نے10روزکی توسیع کردی، انتخابی فہرستوںکی تکمیل کے بعدصوبائی الیکشن کاعملہ انتخابی فہرستوں کاریکارڈ ایک ہفتے میں ترتیب دے کرلسٹوںکی فوٹوکاپی نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا)کوفراہم کردے گا،نادرا انتخابی فہرستوں کااپنے ڈیٹاسے جائزہ لے کرلسٹوں کو طباعت کرکے2ہفتوں میں الیکشن کمیشن کے حوالے کردے گا،بعدازاؓں الیکشن کمیشن اپنے ریکارڈاورنادرا کے ریکارڈکودیکھتے ہوئے لسٹوں میں درستگی کرے گااورتوقع ہے کہ18مارچ سے 20مارچ تک حتمی انتخابی فہرستیں مکمل کرلی جائیںگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں