توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بحران کم ہوگاوزیر اعلیٰ سندھ

منصوبوں سے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور معیشت ترقی کریگی، اجلاس سے خطاب


Staff Reporter February 11, 2013
کوئلے اور گیس کے منصوبوں پر قائم علی شاہ اور ڈاکٹر عاصم کی صدارت میں مشترکہ اجلاس۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر اعظم کے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی مشترکہ صدارت میںسندھ میں کوئلے اور گیس کے منصوبوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس اتوار کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں ہوا۔

اجلاس میں تھر کے کوئلے کے منصوبے اور سندھ میں جاری دیگر اسکیموں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سیکریٹری کول اعجاز خان، سیکریٹری توانائی سہیل راجپوت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری صدیق میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

2

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں توانائی کے منصوبوں اور دیگر اسکیموں کو مکمل کرنے پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں روزگار کے مواقع فراہم ہوںگے اور معیشت ترقی کریگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں