انتشارپسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں شہبازشریف

سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں 4 سال کے دوران ترقی و خوشحالی کے میگا منصوبے مکمل ہوئے، مسلم لیگ(ن) نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے جب کہ مخالفین نے اقتدار کی خاطر ملکی معیشت اور جمہوری استحکام کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے جب کہ ہماری پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے جس کی فلاح و بہبود دل و جان سے عزیز ہے۔
Load Next Story