وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش

پاک فوج کےچاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا


ویب ڈیسک August 03, 2017
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار وزیر اعظم ہاؤس پہنچے ۔ فوٹو: پی پی آئی

ISLAMABAD: نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہیں خصوصی تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات؛ کابینہ سے متعلق اہم مشاورت

شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد دو روز قبل یکم اگست کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا اورآج سے انہوں نے باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیراعظم آفس کی میڈیا ٹیم کے سربراہ محی الدین وانی، پروٹوکول سٹاف، ملٹری سیکرٹری، اے ڈی سی، چیف سکیورٹی آفیسرز اور دیگر حکام موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |