تانگہ پارٹیاں ملکربھی پی پی کو نہیں ہراسکتیںشرجیل میمن

اتحادی جماعتیں ہماری اچھائیوں اور کوتاہیوں میں برابرکی شریک ہیں،صوبائی وزیراطلاعات


Numainda Express February 11, 2013
امن وامان کامسئلہ پراناہے،کوئی ملزم کوسزادینے سے ڈرتاہے تووہ اپناکام چھوڑدے۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ اتحادی جماعتوں کو مجبور نہیںکرسکتے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑیں۔

اگراتحادی جماعتیں ہماری اچھائیوں میں شریک ہیں توپھراگرکہیں ہم سے کوتاہی ہوئی ہے تووہ اس میں بھی ہمارے ساتھ برابرکے شریک ہیں،جو ہمارے ساتھ اچھے کاکریڈٹ لے گااسے برے کام کاکریڈٹ بھی لیناہوگا۔پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی فیاض علی کے بھائی عمران علی کے حیدرآبادمیں منعقدہ دعوت ولیمہ کے موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے انھوں نے کہاکہ الیکشن میں صدرپاکستان اور گورنر کاکوئی کردارنہیں ہوتااورجولوگ ان کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں وہ دراصل الیکشن سے فرارکے بہانے ڈھونڈہیں،جتنی بھی تانگہ پارٹیاں آپس میں مل جائیں اورگرینڈالائنس بن جائیں،جب تک عوام کاساتھ ہے پیپلزپارٹی کوشکست نہیں دی جاسکے گی۔

16

انھوں نے کہاکہ امن وامان کا مسئلہ پراناہے لیکن نواز شریف اس سے ایسے لاعلم بن رہے ہیں جیسے انھیں اس کی کوئی خبرنہیں، اگر ان کے دورمیں سندھ میں امن وامان کی صورتحال بہترتھی توانھوں نے کیوں فوجی آپریشن کیااور گورنر راج کیوں نافذکیاتھا؟۔انھوں نے کہاکہ نصرت سحرعباسی سے پہلے ارباب غلام رحیم نے بھی اپوزیشن لیڈر بننے کی درخواست دی تھی جس جماعت کے ارکان کی تعداد زیادہ ہوگی اس سے تعلق رکھنے والے رکن کواپوزیشن لیڈربنادیاجائے گا اوریہ کام نگراںحکومت کے قیام سے پہلے کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں