سپریم کورٹ میں رواں ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

چیف جسٹس نے معمول کے5 ،ایک 8 رکنی لارجر اور2رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیے


Numainda Express February 11, 2013
چیف جسٹس نے معمول کے5 ،ایک 8 رکنی لارجر اور2رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیے۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے (آج)پیرسے شروع ہونیوالے ہفتے کے دوران معمول کے5 بینچ، ایک 8 رکنی لارجربینچ اور 2 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیاہے۔

رواں ہفتے کے دوران میمو گیٹ اسکینڈل کیس،اڈیالہ جیل سے 11 قیدیوںکولاپتہ کرنے کے خلاف درخواستوںکی سماعت ،توقیرصادق گرفتاری کیس،نیب کے تفتیشی افسرکامران فیصل کی پراسرارموت،سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آ رڈیننس2012کے خلاف درخواست کی سماعت ،جعلی ووٹرلسٹوںکے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ کی درخواست کی سماعت ،شاہ زیب قتل کیس،وزیراعظم کے داماد کی ورلڈبینک میںتعیناتی کے خلاف ازخودنوٹس کیس،ای اوبی آئی بدعنوانی کیس،سابق سیکریٹری قانون پیرمسعودچشتی کے خلاف ظفرہلالی کی توہین عدالت درخواست کی سماعت سمیت اہم مقدمات سنے جائیںگے۔

18

میموکیس کی سماعت کل ہوگی،سپریم کورٹ کا8 رکنی لارجربنچ سماعت کرے گا۔ ادھر اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے (آج) پیرسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلیے5سنگل اور2 ڈویژن بینچ تشکیل دیدیے جو 250مقدمات کی سماعت کریںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |