مکی آرتھر کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں
وہاب ریاض جانتے ہیں کہ ٹیم میں واپسی کیلیے ان سے کس قسم کی کارکردگی کی توقع ہے، مکی آرتھر
ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے پرامید ہوں، کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے مکی آرتھر نے کہا کہ آئندہ بھی گرین شرٹس کو سخت چیلنجز درپیش ہیں لیکن ہمارے پاس نوجوان باصلاحیت کرکٹرز کی کھیپ موجود ہے، چیمپئنز ٹرافی فتح کے باوجود بیٹنگ میں مسائل پر نظر ہے لیکن اس شعبے میں بہتری کی جھلک نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے، قومی ٹیم میں جگہ بنانے کیلیے بولرز میں سخت مقابلہ ہے، کسی بھی کھلاڑی کا انتخاب کارکردگی کی بنیاد پر ہو گا، وہاب ریاض جانتے ہیں کہ ٹیم میں واپسی کیلیے ان سے کس قسم کی کارکردگی کی توقع ہے۔
قومی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ فٹنس کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایک معیار وضع کر رکھا ہے جس پر پورا نہ اترنے والے کسی کھلاڑی کو زیر غور نہیں لائیں گے۔