آرمی چیف کی قندھار میں نیٹو قافلے پر خودکش حملے کی مذمت
آرمی چیف نے نیٹو پر حملے میں امریکی اسپیشل فورسز کے 2 جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں نیٹو قافلے پر کیے جانے والے خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز قندھار میں نیٹوقافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں امریکی اسپیشل فورسز کے 2 جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : قندھار میں نیٹو قافلے پر خودکش کار بم حملہ
آرمی چیف قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور درد کوسمجھتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کا مقابلہ کررہا ہے جب کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ایسے خونی مناظر دیکھ چکا ہے۔