آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

آئندہ 5 سال کیلیے پے ماڈل پر اتفاق ہوا ہے، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا


Sports Desk August 03, 2017
آئندہ 5 سال کیلیے پے ماڈل پر اتفاق ہوا ہے، چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا۔ فوٹو : فائل

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان طویل جھگڑا اختتام پذیر ہو گیا اور فریقین میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

10 ماہ سے زیادہ عرصہ قائم رہنے والے اس تنازع کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہان کے درمیان مذاکرات میلبورن میں ہوئے، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ آئندہ 5 سال کیلیے پے ماڈل پر اتفاق ہوا ہے جو بورڈ کی جانب سے پیش کیے گئے پہلے پروپوزلز سے قطعاً مختلف ہے، معاہدے میں اس ماڈل کو "پلیئر پیمنٹس اینڈ ریونیو شیئرنگ پرنسپلز" کا نام دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : معاوضوں کا تنازع؛ آسٹریلوی کرکٹرز کا ہڑتال پر غور

 

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ کرکٹرز ایسوشی ایشن کے سربراہ الیسٹر نکولسن نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت تمام پلیئرز کو ریونیو شیئرنگ میں شریک کیا گیا ہے، اس کے علاوہ شیڈولنگ، گراس روٹ انویسٹمنٹ کے حوالے سے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے خواتین کھلاڑیوں پر ڈالروں کی بارش کردی

واضح رہے کہ پلیئرز کے اس تنازع کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیموں کے ٹورز متاثر ہو رہے تھے، معاہدہ طے پانے کے بعد اب دورہ بنگلہ دیش کیلیے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہمفتے ڈارون میں لگے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں