واشنگٹن اوپن اعصام الحق کو مینز ڈبلز کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

پاکستانی اسٹار کو حریف جوڑی کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا


Sports Desk August 03, 2017
پاکستانی اسٹار کو حریف جوڑی کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق واشنگٹن اوپن کے ڈبلز میں پہلے راﺅنڈ میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

ایونٹ میں مینز ڈبلز کے ابتدائی مرحلے میں اعصام اور ان کے کینیڈین پارٹنر ڈینئل نیسٹر کا مقابلہ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ اور بھارت کے روہن بوپنا سے ہوا، پاکستانی اسٹار کو حریف جوڑی کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور6-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ اعصام الحق رواں سال ہال آف فیم ٹینس، انتالیا اوپن، سربٹن ٹرافی، بارسلونا اوپن، آکلینڈ اوپن کے ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں، انہیں میکسیکن اوپن، گراں پری ٹینس کے سیمی فائنلز جب کہ اٹلانٹا اوپن کے کوارٹر فائنل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔