نوازشریف اتوارکولاہور پہنچیں گے پرتپاک استقبال کی تیاریاں

نوازشریف کو بابوصابوانٹر چینج سے جلوس کی صورت میں داتا دربار لایاجائے گا


ویب ڈیسک August 03, 2017
نوازشریف کو بابوصابوانٹر چینج سے جلوس کی صورت میں داتا دربار لایاجائے گا - فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف اتوار کو موٹروے کے ذریعے لاہور پہنچیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اتوار کو اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے جہاں ان کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں، نوازشریف کو بابوصابوانٹر چینج سے جلوس کی صورت میں داتا دربار لایاجائے گا جب کہ وہ لاہور میں کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف موٹروے سے لاہور جائیں گے اور اس دوران انتظامی امور چوہدری نثارعلی دیکھیں گے جب کہ نواز شریف کی لاہور روانگی کے حوالے سے میڈیا مینجمنٹ ان کی صاحبزادی مریم نواز کے پاس ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔