مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ راج ختم ہوکر رہے گا مسعود خان

پرامن جدوجہد کو کچلا جا رہا ہے، صدر کشمیر کی برطانوی وفد کے ہمراہ نیوز کانفرنس


Numainda Express August 04, 2017
پرامن جدوجہد کو کچلا جا رہا ہے، صدر کشمیر کی برطانوی وفد کے ہمراہ نیوز کانفرنس۔ فوٹو: فائل

PARIS: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظالمانہ راج ختم ہو کر رہے گا۔

گزشتہ روز مسعود خان نے برطانوی لیبر پارٹی کے مرکزی رہنماو شیڈو منسٹر اینڈ ریوگووین، ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد الطاف خان ،کونسلر عاصم رشید اور راجہ نجابت حسین چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سطح پر مکالمے کے دروازے بند ہیں۔ اس صورت حال میں بین الاقوامی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی ذمے داری بڑھ گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت برطانیہ اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں دے رہا، برطانوی پارلیمنٹ کے رکن مسٹراینڈریو گووین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جلد وہ دن آئے گا جب کشمیریوں کی آزادی کا خواب حقیقت میں بدلے گا، انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

مسعود خان نے مزید کہا کہ راجا فاروق حیدر کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر اچھالا گیا جس کی وہ تردید کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔