ساہیوالبس اور ٹرک میں تصادم 4 مسافر جاں بحق 20 سے زائد زخمی

فورٹ عباس جانے والی نجی کمپنی کی بس اڈا کوڑے شاہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی

فورٹ عباس جانے والی نجی کمپنی کی بس اڈا کوڑے شاہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد سے فورٹ عباس جانے والی نجی کمپنی کی بس اڈا کوڑے شاہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں اسلم اور 3 نامعلوم مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story