پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی تیسرے روز بھی ہڑتال مریض پریشان

ڈاکٹروں نے محکمہ صحت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب ہونے پر ایمرجنسی میں ڈیوٹیاں سنبھال لیں

ساہیوال اسپتال میں ہڑتال ختم، حکومت معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرے، صدر پی ایم اے۔ فوٹو: فائل

SUKKUR:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔

ینگ ڈاکٹرز صبح کے وقت ایمرجنسی، ان ڈور اور آئوٹ ڈور وارڈز میں ڈیوٹی پر نہ آئے جس کے باعث مریضوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم محکمہ صحت کیساتھ مذاکرات کاپہلادور کامیاب ہونے کے بعد ایمرجنسی میں کام شروع کر دیا گیا۔


ساہیوال اسپتال میں ہڑتال ختم کر دی گئی، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو ینگ ڈاکٹرز کیساتھ مذاکرات میں عارضی کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے غیر مشروط طور پر ایمرجنسی میں کام کرنا شروع کر دیا۔ پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر ظفر حسین نے بتایا چونکہ ڈاکٹروں کے زیادہ تر مطالبات تسلیم ہو چکے ہیںاس لیے ہڑتال نہیںکی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی ودیگر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ پنجاب حکومت نوجوان ڈاکٹروں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے جو حکومت اور محکمہ صحت کیلیے غلط ہو گا، حکومت معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرے، محکمہ صحت کو چلانے کیلیے غیر پیشہ ور بیوروکریسی ناکام ہو چکی ہے، ڈاکٹروںکے 2012 کے سروس اسٹرکچر پر عملدآرمد کیا جائے۔
Load Next Story