امریکا کی نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

آئندہ مستقبل میں بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک August 04, 2017
آئندہ مستقبل میں بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔ فوٹو : فائل

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوارٹ نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوارٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان کے ساتھ باہمی مفادات کے معاملات پر مل کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ عوامی سطح پرمضبوط تعلقات ہیں تاہم آئندہ مستقبل میں بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں