سمندری میں مسافربس کو حادثہ 3 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ رمضان ، 25 سالہ ساجد علی اورایک 40 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے


ویب ڈیسک August 04, 2017
5 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں ریفر کر دیا گیا۔: فوٹو: فائل

لاہور: چک 470 کے قریب مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سمندری میں چک 470 کے قریب تیزرفتار مسافر بس ملتان سے فیصل آباد آ رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ رمضان ، 25 سالہ ساجد علی اورایک 40 سالہ نامعلوم شخص شامل ہے۔

ریسکیوٹیمیں فوری جائے وقوعہ پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 5 زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں ریفر کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں