لوڈشیڈنگ پر اتحادیوں کے تحفظات جلد دورہوجائینگےصدرزرداری

کشمیری عوام کی فلاح کیلیے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائینگے، اسفندر یار، بیرسٹر سلطان سے گفتگو

اسلام آباد:صدر آصف زرداری سے اسفندیارولی ایوان صدر میں ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

MULTAN:
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بجلی بحران کے حل کیلیے حکومت سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اتحادیوں کے تحفظات جلد دور ہو جائیںگے، پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے جبکہ کشمیری عوام کی فلاح و ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی ا ور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود سے ہونے والی الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسفندیار ولی نے ملاقات میں پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے بعض معاملات پر نظر انداز کئے جانے کے معاملے کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا، صدر زرداری نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان تمام معاملات کا خود جائزہ لینگے اور تحفظات کوبھی دور کیاجائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسفندیارولی نے صدر کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اے این پی کے تحفظات سے آگاہ کیا اور صدر نے انھیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسفند یار ولی نے صدر کو پارٹی کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ بیرسٹر سلطان محمود کی صدر زرداری سے ملاقات میں کشمیر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story