قومی اسمبلی میں خواتین ارکان قانون سازی میں مرد ارکان سے بازی لے گئیں

مسلم لیگ(ن)کی رکن اسمبلی شیریں ارشد نے سب سے زیادہ 35 قراردادیں ایوان میں پیش کیں،رپورٹ

ن لیگ کی رکن اسمبلی نثار تنویر نے دوسرے نمبر پر کل 32 قراردادیں ایوان میں پیش کیں فوٹو: اے پی پی/ فائل

5 سال کے دوران قومی اسمبلی کی اراکین خواتین قانون سازی میں مرد ارکان سے بازی لے گئیں۔

تیرہویں قومی اسمبلی کی کارکردگی کےمتعلق ایک غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی رکن اسمبلی شیریں ارشد نے سب سے زیادہ 35 قراردادیں ایوان میں پیش کیں ، جن میں سے 27 انفرادی اور 8 مشترکہ طور پر پیش کی گئیں،(ن) لیگ ہی کی رکن اسمبلی نثار تنویر نے دوسرے نمبر پر کل 32 قراردادیں ایوان میں پیش کیں جبکہ پیپلز پارٹی کی یاسمین رحمان نے سب سے زیادہ 29 بل ایوان میں پیش کئے۔


مسلم لیگ(ق)کی دونیہ عزیز نے انفرادی اور مشترکہ طور پر 23 بل ایوان میں پیش کئے جبکہ مسلم لیگ(ن) کی نثار تنویر نے سب سے زیادہ 535 جب کہ شیریں ارشد نے 527 سوالات قومی اسمبلی میں جمع کرائے۔

پیپلز پارٹی کی یاسمین رحمان نے 114 توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جبکہ اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان نے سب سے زیادہ 287 نقطہ اعتراضات اٹھائے۔
Load Next Story