ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہیں آرمی چیف کا یوم شہدا پولیس پر پیغام
پاک فوج پولیس کےشہدا اوران کے بہادر خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدا پولیس پر پیغام میں کہا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم شہدا پولیس کے موقع پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج پولیس کےشہدا اوران کے بہادر خاندانوں کو سیلوٹ پیش کرتی ہے جب کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جانی چاہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ملک میں دہشت گردی کی خاتمےکے لیے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو براہ راست تربیت دی ہے، جس میں پنجاب پولیس کے 20ہزار ، خیبرپختونخوا پولیس کے18 ہزار، سندھ پولیس کے17ہزار، بلوچستان پولیس کے 3 ہزار ، آزادکشمیر پولیس کے 2200، اسلام آباد پولیس کے 600 جب کہ گلگت بلتستان پولیس کے 150جوان شامل ہیں۔