وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس

نئی کابینہ کے ارکان عوام کے مسائل کے حل کریں، وزیراعظم شاہد خاقان

نئی کابینہ کے ارکان عوام کے مسائل کے حل کریں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعظم آفس پہنچے جہاں ان کا استقبال کابینہ کے ارکان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا میرے دروازے تمام ارکان پارلیمنٹ کے لیے کھلے ہیں، ہمارے پاس مختصر وقت ہے اور عوام کے پاس جائیں گے جب کہ کابینہ کے ارکان عوام کے مسائل کے حل کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : 47 رکنی وفاقی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا
واضح رہے کہ آج صبح ایوان صدر میں نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین نے 47 رکنی وفاقی کابینہ سے عہدوں کا حلف لیا جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں کابینہ کا پہلا اجلاس شروع ہوا۔
Load Next Story