اپوزیشن کیساتھ تمام معاملات پر مفاہمت ہو جائیگی پرویز اشرف

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ستمبر تک قابو پا لیں گے،وزیراعظم کا...


Numaindgan Express August 03, 2012
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر ستمبر تک قابو پا لیں گے،وزیراعظم کا چوہدری نثار کو فون۔ فائل فوٹو

وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارکو ٹیلی فون کرکے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انھوں نے حزب اختلاف اور اپوزیشن لیڈرکے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تمام معاملات پر مفاہمت ہو جائیگی۔

جمہوری استحکام کیلیے اپوزیشن کیساتھ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔گفتگو کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، وزیراعظم نے چوہدری نثار کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ لاہور میں (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ق) آئندہ الیکشن اکٹھے لڑیں گے، ق لیگ کے ارکان کو برابر کی سطح پر فنڈز اورنوکریوں میں کوٹا دیں گے، مسلم لیگ (ق) اورمسلم لیگ (ن) سے اتحاد کرنے میںفر ق صرف نیت کا ہے، یہی وجہ ہے کے مسلم لیگ ق کے ساتھ بہتر انداز میں کام ہورہا ہے۔

چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی ہمارے محسن ہیں انکی جمہوریت کیلئے خدمات کو ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ستمبر تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی آجائے گی۔ بجلی کا بحران ضرور ہے، جلد اس پر قابو پا لیا جائے گا، امید ہے کہ ستمبر تک غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ پر کنڑول کرلیں گے۔ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، پیپلزپارٹی اپنے اتحادیوںکے ساتھ ملکر الیکشن لڑے گی اور پورے ملک میں جیتے گی۔ علاوہ ازیں گورنرہائوس لاہور میں وزیراعظم کی صدارت میں پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں صدر اور وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور پیپلزپارٹی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعظم دو روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں۔ قبل ازیں اسلام آباد میں وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی سے ملاقات میں پرویز اشرف نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور تمام ضروری فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں