دانیال عزیز وفاقی وزیر نہ بنائے جانے پر ن لیگی قیادت سے ناراض

دانیال عزیز نے ناراضگی کی وجہ سے وزیر مملکت کا حلف بھی نہیں اٹھایا، ذرائع


ویب ڈیسک August 04, 2017
میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، دانیال عزیز فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ میں وزیر کے بجائے وزیر مملکت بنائے جانے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے دانیال عزیز کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر مملکت کی حیثیت سے شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ وفاقی وزیر نہ بنانے پر ناراض ہوگئے ہیں ، جس کی وجہ سے انہوں نے ناصرف اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا بلکہ تقریب میں بھی شرکت نہیں کی، جس کی وجہ سے ان کے لیے مختص نشست خالی رہی۔

دوسری جانب دانیال عزیز نے ناراضگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پارٹی میں نواز شریف کا ساتھی ہوں اور دل سے ان کے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، اور قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 47 رکنی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان میں 43 ارکان نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا ہے۔ حلف نا اٹھانے والوں میں دانیال عزیز کے علاوہ ممتاز تارڑ، دوستین خان ڈومکی، ایاز شیرازی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |